مہر خبررساں ایجنسی نےڈان نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رات گئے ملتان کے قریب بچھ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے عوام ایکسپریس کی ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کا انجن اور 4 ڈبے پٹڑی سے اتر گئے جبکہ مال گاڑی کے ڈبے بھی ٹریک سے نیچے گر گئےٹرین حادثے کے بعد امدای کارکن فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچے، تاہم نامناسب روشنی کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں شروع کرنے میں 2 گھنٹوں سے زائد وقت لگا، جبکہ فوج کے اہلکار بھی ریسکیو سرگرمیوں میں معاونت کے لیے بچھ ریلوے اسٹیشن پہنچے، کئی گھنٹوں بعد بھی ریلوے ٹریک کلیئر نہیں کیا جا سکا۔ملتان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ مسافر ٹرین کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، مال گاڑی کے ریلوے اسٹیشن پر رکتے ہی سگنل دے دیا گیا تھا، تاہم عوام ایکسپریس کے ڈرائیور نے اس پر غور نہیں کیا اور ریل گاڑی کو نہیں روکا جس کی وجہ سے دونوں گاڑیوں میں ٹکر ہوئی۔
پاکستان میں پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1866931
آپ کا تبصرہ